توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی آج شامل تفتیش نہیں ہوئے

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم نےاڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج جسمانی ریمانڈ کے آخری روز نیب تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔
عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم
عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، نیب ٹیم ڈھائی گھنٹےتک جیل میں دونوں ملزمان کاانتطار کرتی رہی ہے۔ انتظامیہ نے عمران خان اور بشری بی بی کومتعدد پیغامات بھی بھجوائے،اس کےباوجود دونوں ملزمان تفتیشی ٹیم کےسامنے پیش نہ ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر شاہ کی سربراہی میں نیب ٹیم انتظار کرکے واپس چلی گئی۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ سے قیمتی بلگیری جیولری سیٹ پر سوالات کرنے تھے،نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کا آج جسمانی ریمانڈ کاآخری دن تھا،کل صبح عمران خان اور بشری بی بی کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔
