ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر رضوان کاشاہین کو تحفہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑی محمد رضوان نے ایک خاص تحفہ دیا ۔شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔
قومی بولر نے سری لنکا کے نشان مدوشکا کو آؤٹ کر کے 100 ویں وکٹ حاصل کی۔
شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،فاسٹ بولر نے اپنے 26ویں ٹیسٹ میچ میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ ماضی میں مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پہلے دن کے کھیل کے بعد ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا۔
سوئنئر گیند پر شاہین کی 100 وکٹوں کی یاد داشت کے طور پر 100 لکھا ہے۔
اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ شاہین آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل اور ایک متاثر کن شخصیت ہیں، دعا ہے کہ وہ مزید کامیابیاں اپنے نام
سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قازقستان کو شکست دیدی
کریں۔
