سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قازقستان کو شکست دیدی

ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرے میچ میں قازقستان کو 3-0 سے شکست دیدی۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق ازبکستان میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

فیڈریشن کے مطابق پاکستانی ٹیم نے بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے، 28-30، 23-25 اور 12-25 کے اسکور سے قازقستان کو شکست دی۔

سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 16 ٹیم نے ایران کو شکست دی تھی۔

تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی۔ پاکستان کو ایک موقع پر 1-2 کی برتری تھی لیکن ازبکستان

ٹور ڈی فرانس ریس،کئی سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں

نے آخری سیٹ جیت کر فتح حاصل کی۔

Back to top button