جی ایچ کیو حملہ کیس:ملزمان کے بیرون ملک جانے پرپابندی عائد
جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان پرفرد جرم کی تاریخ آ گئی۔تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔
ملزمان پرفرد جرم25نومبر کو عائدہوگی
جی ایچ کیو حملہ کیس میں25نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ مقدمےمیں23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔23اشتہاری ملزمان میں شہباز گل،مراد سعید،حماد اظہر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔
ملزمان کے بیرون ملک سفرپرپابندی
انسداد دہشت گردی عدالت نےجی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانےسےروکنے کے لیےڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے۔ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی اےٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اےکےتحت عائد کی گئی ہے۔
عمران خان نے اہم دستاویز پردستخط کردیئے
عمران خان نےجی ایچ کیو حملہ کیس سےمتعلق اہم دستاویز دستخط کرکے وصول کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیوحملہ کیس کا انسپکشن نوٹ فراہم کردیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کوانسپکشن نوٹ کی فراہمی کے دوران وکلائےصفائی کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔وکلائےصفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ دستاویز پہلے سےداخل کرائی گئی دستاویز میں شامل نہیں تھی۔یہ ٹمپرڈدستاویز ہے۔ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
دریں اثنا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں نئےانسپکشن نوٹ کودستخط کرکےوصول کرلیا۔
واضح رہےکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں120 ملزمان مقدمےکےٹرائل کاسامنا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی اور فرد جرم کی کارروائی تیسری بار موخرکردی گئی تھی۔عدالت کی جانب سے ملزمان میں کیس کی نقول بھی تقسیم کی گئیں تھیں۔