حکومت200یونٹ والی بدمعاشی بندکرے،نعمان اعجاز

حکومت 200یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کریں‘، بجلی کے نرخوں میں تبدیلی پر نعمان اعجاز کا طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔
نعمان اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گرمی، مہنگی بجلی اور عام آدمی کی مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا:
"اس شدید گرمی میں ایک عام شخص کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو۔ خدارا! عام آدمی پر رحم کریں اور 200 یونٹ والی بدمعاشی کا خاتمہ کریں۔”
ان کا یہ بیان بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے اور سلیب سسٹم پر عوامی غصے کی عکاسی کرتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی بڑے پیمانے پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔