ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے2کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلزنام کرلیا

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے خوشخبری، دو نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز جیت لیے۔
انڈر 10 کیٹیگری میں حذیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد آئینہ نوئیل نے انڈر 12 پلس 40 کلوگرام کلاس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ان فتوحات کے بعد پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے، جن میں دو گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈلز شامل ہیں۔
اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔