اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر ایوب کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کےلیے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔

 

بیرون ملک سے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والا اکبر حسین بے نقاب ہوگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کےامیدوار بابر نواز کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو کارروائی سےروک دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور 10جولائی کےآرڈر کو چیلنج کیاتھا۔درخواست گزار کاکہنا تھا الیکشن کمیشن نےدرخواست پر 60دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتاہے، 60 دن گزرنے کےبعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیرقانونی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےتحریری حکم نامہ جاری کرتےہوئے الیکشن کمیشن کو این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات سےروک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر این اے 18، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسراور بابر نواز خان کونوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Back to top button