سونےکی فی تولہ قیمت 4لاکھ سےتجاوزکرگئی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت4لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 403600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5058 روپے اضافے کے بعد 346021 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 317917  روپے ہوگئی۔جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3818 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

Back to top button