ریاست جتھوں کے دباؤ میں نہیں آئے گی : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، ریاست کے نرم رویے کی وجہ سے یہ جتھے یہاں تک پہنچے ہیں۔ حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جنہوں نے جرم کیا ہے اور جنہوں نے کرایا ان سب کو بھگتنا پڑے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت میں انہوں نے دو مرتبہ ایسے مارچ کی کوشش کی،پہلی بار ان کے مارچ کی ٹائمنگ پاک،بھارت جنگ کی تھی،دوسری بار سیلاب اور پاک افغان جنگ کے دوران مارچ نکالا۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ جتھوں سے بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی، ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتار ان کےلوگ رہا کیےجائیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو، افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا لیکن انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جب تک قومی قیادت مل کر کام نہیں کرےگی ایسے نفرت انگیز واقعات کو روکنا ممکن نہ ہوگا،ریاست کے نرم رویے کی وجہ سے یہ جتھے یہاں تک پہنچے ہیں۔
سعد رضوی عوام کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگئے : ڈی آئی جی آپریشنز
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ چھاپے میں کروڑ روپے،سونا اور 70 گھڑیاں برآمد ہوئیں مطلب یہ سب ان کےذاتی فائدے کےلیے تھا،ان کا مطالبہ تھاکہ جو کیش اور سونا برآمد کیاگیا یہ واپس کیا جائے۔غیر مبہم طور پر ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ جو مارچ پر خرچ آیا ہے وہ بھی دےدیں،غزہ دوائیاں یا امداد بھیجنے سے متعلق ان کا کوئی مطالبہ نہیں تھا،انہوں نے پاکستان کی ایک بڑی مذہبی شخصیت کو بھی شرمندہ کیا۔
