محض ایک رات کی اچھی نیند کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ صرف ایک رات کی اچھی نیند سے تکلیف دہ یا بری یادوں سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔
نیند کو صحت کے لیے بہت اہم قرار دیا جاتا ہے اور اب اس کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔صرف ایک رات کی اچھی نیند سے تکلیف دہ یا بری یادوں سےنجات پانے میں مدد ملتی ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہےتو اس سےدماغ کی بری یادوں کو مٹانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس کےنتیجے میں انزائٹی، ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس تحقیق میں 18 سے 30 سال کی عمر کے85 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں ایک رات لیبارٹری میں رات گزارنے کی ہدایت کی گئی۔
ان میں سے 50 فیصد افراد کو رات بھر جگا کر رکھا گیا جبکہ باقی افراد کو اچھی نیند کا مزہ لینے دیا گیا۔
محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ رات کو بیدار رہنے یا اچھی نیند سے بری یادوں اور خیالات کو دبانے کی دماغی صلاحیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔