اس بار بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی فوج کے سربراہ اُپیندر دِوییدی کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہےکہ ان کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔اس بار بھارت ان شاء اللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ہو، اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کےبعد حکومت کے خلاف ہوئی اور نریندر مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا،اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے،ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں،اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔
بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات قابلِ تشویش ہیں : آئی ایس پی آر
یاد رہےکہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتےہوئے کہا تھاکہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائےگا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیاتھا۔
