بڑھتی عمر کو سست کرنے والا پروٹین دریافت

امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بڑھتی عمر کو سست کرنے والے پروٹین کو دریافت کر لیا ہے، جس کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، تحقیق میں سائنس دانوں نے خردبینی مخلوق ٹارڈیگریڈ میں ایک پروٹین دریافت کیا ہے جو انسانی خلیوں میں میٹابولزم کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔ٹارڈیگریڈ (جن کو آبی ریچھ بھی کہا جاتا ہے) زمین پر موجود ایسا جاندار ہے جو انتہائی سخت ماحول میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جاندار مکمل خشک، جمے ہوئے اور انتہائی گرم (150 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ کے درجہ حرارت) ماحول میں زندہ رہنے کے ساتھ خلاء میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ اب امریکا کی یونیورسٹی آف وایومنگ کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ آبی ریچھ پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خلیوں کے اندر جیل بنا لیتے ہیں جس سے عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔جب سائنس دانوں نے ان پروٹینز کو انسانی خلیوں میں متعارف کرایا تو انہیں معلوم ہوا کہ سالمے آپس میں مل گئے اور میٹابولزم کا عمل سست ہوگیا، بالکل اس طرح جیسے ٹارڈیگریڈز میں ہوتا ہے۔

Back to top button