خالی پیٹ زیرے کا پانی پینے کے 5 کرشمات جانتے ہیں؟

مصالحہ جات اور جڑی بوٹیاں نہ صرف پکوانوں میں ذائقہ بڑھاتی ہیں بلکہ وہ صحت کے بے شمار فوائد سے لیس ہوتی ہیں، وزن کم کرنے سے لے کر ہاضمے کے مسائل کو دور رکھنے تک، باورچی خانے کے بہت سے مصالحہ جات مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
ویسے تو صبح اٹھتے کے ساتھ ہی کئی لوگ نیم گرم پانی پیتے ہوں گے لیکن اگر اس میں زیرہ ملا لیا جائے تو یہ کسی جادو سے کم نہیں کیونکہ یہ آپ کی مجموعی صحت پر گہرا اثر ڈالے گا اور آپ خود کو خوش باش اور صحت مند محسوس کریں گے۔تو سپلیمنٹس اور ادویات لینے کے بجائے کیوں نہ وہ قدرتی چیزیں استعمال کرکے دیکھ لی جائیں جن سے فائدہ تو ہوگا لیکن نقصان کوئی نہیں ہوگا۔
* زیرہ پیٹ کے درد اور ہاضمے کے لیے بہترین ہوتا ہے، صبح سویرے بغیر کچھ کھائے پیے زیرے کا پانی پینے سے ناصرف آپ کے پیٹ درد میں بہتری آئے گی بلکہ سارا دن آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا۔
سری لنکا کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
* زیرے کا پانی میٹابولزم کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
