سہ ملکی سیریز: شائقین کے لیے سٹیڈیم آداب کا نیا پروٹوکول جاری

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران سٹیڈیم میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کے لیے نیا پروٹوکول جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شائقین کو اپنی ٹیم کی حمایت کی مکمل آزادی ہے، تاہم مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا نامناسب اشارے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہدایت کی گئی ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے سٹینڈز میں نہ جائیں، اور بھاگ دوڑ یا بدنظمی سے مکمل پرہیز کریں۔ حکام نے زور دیا کہ دوسروں کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔

کرکٹ فینز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اماراتی قوانین کا مکمل احترام کریں اور خوشگوار ماحول میں میچز کا لطف اٹھائیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی۔

Back to top button