آلوؤں میں چھپاکر ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش

اے این ایف کی خفیہ اطلاع پرکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی،آلوؤں میں چھپا کر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی۔مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔اے این ایف ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی۔
ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزکورہ کینٹنر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹال لگانے والا معذور شخص ارب پتی کیسے بنا؟
گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
