بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی : سرفراز بگٹی

وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ بلوچستان بھر میں عظیم الشان طریقے سے یوم آزادی منایاگیا، میں پورے پاکستان کو آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یوم آزادی پر ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ
سرفراز بگٹی نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پر عزم ہیں، ڈپٹی کمشنر کے قتل کے حوالے سے بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی سی پنجگور کو بےدردی سےشہید کر دیا گیا، ہم شہید ڈی سی کےبچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے، شہید ڈی سی کی اہلیہ کو بھی سرکاری نوکری دیں گے،ہم شہداء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہماری حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پرکام کر رہی ہے۔
