امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں ، پاکستان کی ایرانی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت

امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکا کی جانب سے کئے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے بھی اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مزید کشیدگی سے پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہونگے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
امریکی حملہ ایران اسرائیل جنگ میں خطرناک کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بےمثال اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں۔