امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں ایک ڈالر یا 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں 82 سینٹ یا تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 85.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے ایک روز قبل بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں۔ منگل کو برینٹ خام تیل91.01 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی84.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

 

مون سون بارشوں کی تباہی؛ پنجاب، کے پی میں 23 افراد جاں بحق

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ہے۔

Back to top button