ٹرمپ کا مطالبہ: یورپی یونین بھارت و چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے

امریکی صدر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو امریکی اور یورپی یونین کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ بھارتی اور چینی مصنوعات کے خلاف سخت تجارتی اقدامات میں امریکا کا ساتھ دیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریداروں، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف عائد کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کی شمولیت سے ہی ممکن ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا: "ہم اس اقدام کے لیے تیار ہیں لیکن یہ تبھی ہوگا جب یورپی اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔”
قطر پر اسرائیلی حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی بھارت پر 50 فیصد اور چین پر 30 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے، جو کہ تجارتی معاہدوں کی ناکامی اور روسی تیل کی خریداری پر ردعمل کے طور پر لگایا گیا تھا۔
