وینزویلا: نکولس مادورو تیسری مرتبہ صدر منتخب

وینزویلا کے صدارتی الیکشن میں نکولس مادورو تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔

وینزویلا کی الیکٹورل اتھارٹی کاکہناہے کہ الیکشن کے 80 فیصد نتائج سامنےآچکے ہیں جس میں صدر نکولس نے 51.20 فیصد ووٹ حاصل کیےہیں جب کہ ان کے مد مقابل کو 44.02 فیصد ووٹ ملے۔

 

ٹرمپ نے مسیحی برادری سے ووٹ کی اپیل کردی

دوسری جانب وینزویلا کی مرکزی اپوزیشن نے الیکشن کےنتائج کو بڑےپیمانے پر فراڈ قراردیتے ہوئےاسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وینزویلا میں صدر نکولس کے 11سالہ اقتدار کو ختم کرنے کےلیے اپوزیشن کی جانب سے ایڈمنڈو گونزالیز کو مشترکہ امیدوار نامزد کیاگیاتھا۔

الیکشن نتائج سامنے آنے کےبعد اپنےسپورٹرز سےخطاب میں صدر نکلوس نےکہاکہ ان کاایک بار پھر الیکشن میں کامیاب ہونا امن و استحکام کی فتح ہے۔

Back to top button