ٹوئیٹر نے مشہور شخصیات کو اچانک حیران کیسے کیا؟

چیف ٹوئیٹ ایلون مسک کی جانب سے تصدیقی بلیو ٹک کی سبسکرپشن کیلئے ماہانہ 8 ڈالر کی فیس تفویض کیے جانے کے بعد صارفین کے بلیو ٹک کو غائب کر دیا گیا ہے، لیکن حال ہی میں اکثر معروف شخصیات کے بلیو ٹک اچانک واپس آ گئے جس سے صارفین حیران رہ گئے۔

اپنی بامعاوضہ سبسکرپشن سروس کے آغاز پر لیگیسی تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو چیک ہٹانے کے صرف دو دن بعد ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے 10 لاکھ فالوورز رکھنے والے صارفین کے ‘باعثِ رشک’ بلیو بیجز کو بحال کر دیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے بعد گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکاؤنٹس سے لیگسی بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، بلیو ٹک کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر بلیو پر سائن اپ ہونا ہوگا۔

پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان رکھی گئی ہے۔جمعرات کو ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے وعدے کے مطابق صرف ان ٹوئٹر صارفین کی تصدیق پر مبنی بلیو چیک واپس کر دیا جنہوں نے مطلوبہ فیس ٹوئٹر کو ادا کر دی تھی تاہم اس عمل نے پلیٹ فارم کو افراتفری میں ڈال دیا۔

ہفتے کے روز ٹوئٹر پر اپنے چیک مارکس اچانک دوبارہ نمودار ہونے پر اسٹیفن کنگ سے لے کر کرسی ٹیگن تک کچھ بڑے ناموں نے حیرت کا اظہار کیا۔دوستوں نے مجھے بتایا کہ میرا نیلا تصدیق شدہ چیک بحال ہو گیا ہے۔ پتہ نہیں کیوں۔ میں نے کچھ ادا نہیں کیا۔ میں نے کوئی نمبر نہیں دیا،” سین فیلڈ اسٹار جیسن الیگزینڈر نے ٹوئیٹ کیا۔

ٹوئٹر نے عمران خان، مریم نواز اور ملین سے زائد فالورز رکھنے والے کئی پاکستانیوں کے بلیو ٹک واپس کر دیئے، رونالڈو، کوہلی وغیرہ کے اکاونٹس پر بھی بلیو ٹک واپس کر دی گئیں۔

نامور ٹوئٹر صارفین نے اس واقعہ پر اپنے رد عمل میں حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ مروہ حسین نے ٹویٹ کیا ” جب تک یہ رہے گا تب تک خوش ہوں، ملالہ یوسفزئی نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میرا بلیو ٹک واپس آیا تاکہ سب کو معلوم ہو کہ میں اب بھی ملالہ ہوں۔

پارلیمنٹ نے عمرانڈو ہم خیال ججز کو وارننگ دے دی

Back to top button