کرشمہ نے مادھوری کی وجہ سے کونسی فلم کرنے سے انکار کیا؟

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے کیریئر کی بہترین فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں کام کرنے سے تقریباً انکار کر چکی تھیں خصوصا جب انہیں معلوم ہوا کہ اس میں مادھوری ڈکشٹ بھی ہیں اور انکے ساتھ انہیں ڈانس بھی کرنا پڑے گا، تاہم کرشمہ کی والدہ نے انہیں فلم میں کام کرنے کے لیے تیار کیا اور کہا کہ وہ اپنے رول کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کریں۔

یہ انکشاف کرتے ہوئے کرشمہ کپور نے بتایا کہ انہیں تب یہی لگتا تھا کہ وہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس نہیں کر پائیں گی کیونکہ وہ کمال کا ڈانس کرتی تھیں۔ بقول ان کے بہت سی اداکاراؤں نے یہ کہہ کر فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ’مادھوری ڈکشٹ کے مقابلے میں کون ڈانس کر پائے گا۔‘ کرشمہ کپور کے مطابق ’مجھے اتنا معلوم تھا کہ یہ ایک ڈانس فلم ہے اور چونکہ اس میں مادھوری بھی تھیں اس لیے گھبرا رہی تھی اور تقریباً انکار کر چکی تھی۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ جب یش چوپڑا اور ادتیا چوپڑا کو علم ہوا تو وہ ہمارے گھر آئے۔

انہوں نے مجھے فلم کی کہانی سنائی اور میری والدہ نے کہا اس فلم کو تو چیلنج کے طور پر لینا چاہیے۔ کرشمہ کی والدہ نے انہیں یہ کہا کہ چونکہ میں مادھوری کی فین ہوں اس لیے تمہیں یہ فلم لازمی کرنی چاہیے۔ اداکارہ نے اس کو سپیشل فلم قرار دیتے ہوئے کہا ’مجھ سے اچھا کام لینے میں شاہ رخ خان اور مادھوری جی نے بھی بہت مدد کی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سادی کر کیوں نہیں لیتے ؟

کرشمہ نے گفتگو میں اداکار سنیل شیٹی کا ذکر بھی کیا اور کہا وہ بہت شرارتی اداکار ہیں۔ انہوں نے ان کے ساتھ کام کے دوران ایک واقعے کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا۔’ہم چنائی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے جہاں میں نے کچھ فاصلے پر ایک دھوتی والے شخص کو بیٹھے دیکھا، کافی لوگ ان کے گرد جمع تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ جس پر انہیں لگا کہ وہ جنوب کے کوئی سینیئر اداکار ہیں جنہیں شاید میں نہیں جانتی۔ سنیل نے انہی کے بارے میں پوچھا ’آپ کی ان سے ملاقات ہوئی؟‘ پھر ہم نے ان کے ساتھ تصویریں بنائیں اور تقریباً 20 منٹ تک باتیں کرتے رہے، شاٹ سے قبل وہی میرے پاس آئے اور چہرے پر پفنگ کرنے لگے جس پر حیران ہو کر سنیل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ مذاق تھا۔ وہ کوئی سینیئر اداکار نہیں بلکہ میک اپ آرٹسٹ تھے، جس پر سب خوب ہنسے۔ کرشمہ نے یہ بھی بتایا کہ ایک فلم کے سیٹ پر دو افراد نے یکدم لڑنا شروع کر دیا اور چھریاں لے کر ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئی۔

کرشمہ کے مطابق وہ گھبرا گئیں اور چلائی کہ لڑائی بند کراؤ، پولیس کو بلاؤ، میری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ جانے کیا ہو جائے گا۔ تب مجھے سنیل شیٹی کے ہنسنے کی آواز آئی اور میں سمجھ گئی کہ یہ بھی پرینک تھا۔ کرشمہ نے کہا سنیل شیٹی بہت بڑے پرینکسٹر ہیں۔

Back to top button