رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سادی کر کیوں نہیں لیتے ؟

بالی ووڈ کی مشہور رومانوی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت اور تعلقات کے چرچے بھارتی میڈیا میں برسوں سے ہیں جن کے بعد اب یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں بالآخر شادی کر کیوں نہیں لیتے۔ یاد رہے کہ برس بھارتی میڈیا میں یہ افواہ اڑتی ہے کہ دونوں اس برس شادی کرلیں گے لیکن وہ برس بھی ہر برس کی طرح گزر جاتا ہے۔ اب ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپور خاندان کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے جس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسی برس شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1981 میں رشی کپور اور نیتو کپور نے باندرا میں کرشنا راج بنگلو کو ؒخریدا تھا جو 35 سال تک ان کا اور ان کے بچوں کا گھر رہا۔ اب اس کو خاندان کی رہائش کے لیے 15 منزلہ عمارت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ کپور خاندان کو گھر کی دوبارہ تعمیر جلد مکمل ہونے کی توقع ہے تاکہ عالیہ اور رنبیر کی نئے گھر میں پہلی بار آمد نو تعمیر شدہ عمارت میں ہو۔
کپور خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ تعمیر مکمل ہونے میں تو 6 سال لگ سکتے ہیں مگر اولین 5 اپارٹمنٹس پر کام تیزی سے جاری ہے، ٹاور کی پہلی اور دوسری منزل کے اپارٹمنٹس لگ بھگ مکمل ہوچکے ہیں جن کے بارے میں مانا جارہا ہے کہ وہ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور نیتو کپور کے ہوں گے۔ عمارت کے باقی اپارٹمنٹس کو کرائے پر دیا جائے گا۔
اب ٹوئٹر صارف بھی آسکر ایوارڈ کیلئے ووٹ ڈالیں گے
اس عمارت کی 2 منزلوں کی تعمیر مکمل ہونے پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا،ویسے یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں کی شادی کی رپورٹ سامنے آئی ہو۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ دونوں دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2015 سے جاری ہیں لیکن تاحال دونوں نے واضح طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔
دپیکا کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور رواں برس اگست میں لارا دتہ نے کہا تھا کہ دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
