بھارتی موسیقار نے ایک اور پاکستانی گانے کا چربہ بنا ڈالا

بھارتی موسیقاروں کی جانب سے پاکستانی دھنیں چرا کر گانے بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اب ایک تازہ واردات ڈالتے ہوئے بھارتی موسیقار نے معروف پاکستانی گلوکار شجاع حیدر کے 2017 میں گائے گئے گانے ’’پیرا وے پیرا‘‘ کو چرا کر نیا گانا ’’پیا رے پیا‘‘ بنا ڈالا ہے۔ بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی کی آواز’میں’پیا رے پیا‘‘ کی دھن دراصل شجاح حیدر کی 2017 کے مقبول ڈرامے ’باغی‘ کے گانے سے چرائی گئی ہے۔
شجاح حیدر نے انسٹا گرام پر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی اور موسیقار راشد خان کے گانے ’’پیا رے پیا‘‘کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین گلوکاروں نے ان کی دُھن چرائی اور یقینی طور پر انہیں یہ اچھا نہیں لگا۔ بھارتی گانے ’پیا رے پیا‘ کو ’آتم میوزک‘ کے یوٹیوب پر 12 فروری کو جاری کیا گیا اور اسے ابتک میں 40 لاکھ بار دیکھا گیا ہے.
گانے میں اداکارہ ادا شرما اور عاصم خان نے ماڈلنگ کے جوہر دکھائے ہیں اور اسے ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے جاری کیا گیا تھا۔ گانے کی ویڈیو میں کالج میں پڑھنے والی لڑکی اور لڑکے کو رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم گانے کو سنتے ہی واضح معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ پاکستانی گانے کی کاپی ہے۔
کرشمہ نے مادھوری کی وجہ سے کونسی فلم کرنے سے انکار کیا؟
’پیا رے پیا‘ کو شجاح حیدر کے 2017 میں تیار کردہ گانے ’پیرا وے پیرا‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، جسے مقبول ڈرامے ’باغی‘ میں شامل کیا گیا تھا۔ ’باغی‘ ڈراما سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا،جس میں صبا قمر نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔
بھارتی گانے کو سننے کے بعد کئی لوگوں نے انڈین موسیقاروں و گلوکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ستمبر 2021 میں بھی معروف بھارتی گلوکار جوبن نوتیال اور نیہا ککڑ نے بیک وقت پاکستان کے معروف گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کی دھن چوری کر کے ایک ساتھ گانے ریلیز کیے تھے۔ ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو ابتدائی طور پر سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے 2018 میں گایا تھا، اس سے قبل بھارت کے پنجابی گلوکار برہم دریا نے ستمبر 2020 میں ہی اپنا گانا ’موڈ ہیپی‘ ریلیز کیا تھا، جس کی 95 فیصد عکس بندی پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کی کاپی ہے۔
’کی جاناں‘ کو شانی ارشد نے جولائی 2020 میں ریلیز کیا تھا، جس میں سونیا حسین اور محسن عباس اداکاری کرتے دکھائی دیئے تھے علاوہ ازیں بھارتی گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسن، میڈم نورجہاں اور عابدہ پروین سمیت دیگر کئی معروف گلوکاروں کے گانوں کو کاپی کر چکے ہیں۔
