کیااداکارہ راکھی ساونت کی شادی ٹوٹنے والی ہے؟

حال ہی میں اپنی شادی کے تنازع کی زد میں آنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے اور مسلم کاروباری شخصیت سے اپنی شادی کو خطرے میں قرار دے دیا ہے۔رواں سال جنوری میں راکھی ساونت نے عادل خان درانی نامی کاروباری شخصیت سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، راکھی ساونت کی نکاح کے وقت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کلمہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انڈین میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

 

ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ پر موجود ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں ڈسٹرب ہوں بہت زیادہ۔ میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کو کیا خطرات لاحق ہیں، لیکن اُن کا کہنا تھا کہ میں ابھی آپ کو کچھ نہیں بتا سکتی، وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے میری شادی بچانی ہے، شادی کوئی مذاق نہیں ہے، اگر میری شادی شدہ زندگی خراب ہوئی تو جو جو ملوث ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گی، خیال رہے رواں سال 28 جنوری کو راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

 

گذشتہ ہفتے ماڈل گرل شرلِین چوپڑا کی شکایت پر ممبئی کی مقامی پولیس نے راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا تھا، شرلِین چوپڑا نے راکھی ساونت پر ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد راکھی ساونت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354 اے، 509، 504 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت راکھی ساونت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں بھی راکھی ساونت اور شرلِین چوپڑا نے ایک دوسرے پر قابل اعتراض زبان کے استعمال کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے۔

Back to top button