اداکارہ پریانکا چوپڑا ہر وقت آڈیشن کیلئے تیار کیوں رہتی ہیں؟

امریکی گلوکار نک جونز سے شادی رچانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنے پروفشینلزم کی وجہ سے پہچان رکھتی ہیں، ہالی ووڈ میں کام کرنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ میں تو کام کے لیے ہر وقت ایڈیشن کے لیے تیار رہتی ہوں۔
صحافی کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے ہالی ووڈ میں کام نہ کرنے کے اعلان کا حوالہ دینے پر اداکارہ نے بتایا کہ میری انا کبھی بھی کام سے زیادہ بڑی نہیں رہی، اور نہ ہی میں اس پر یقین رکھتی ہوں، مجھے وہاں (ہالی وڈ) جانے کی کیا ضرورت ہے جب میں یہاں بہت کمفرٹیبل ہوں۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کمفرٹیبل ہونا بہت بورنگ ہے، میں بہت مغرور نہیں ہوں اس لیے میری انا میرے کام سے بڑی نہیں ہے۔ مجھے جواز دینے کی ضرورت نہیں لیکن دوسرے ملک آنے کے بعد بھی اپنے ملک میں حاصل کی ہوئی کامیابیوں کا بوجھ لیے نہیں پھرتی ہوں، میں آڈیشن دینے کیلئے تیار رہتی ہوں، میں کام کرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بہت پروفیشنل ہوں اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ بتا سکتے ہیں کہ مجھے اپنے پروفیشنل ازم کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے اور میں اس بات پر فخر کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکار نک جونز اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں بھارت میں پرتعیش تقریبات کے دوران شادی کی تھی، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، اداکارہ اپنے شوہر سے عمر میں دس سال بڑی ہیں۔
دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد 22 جنوری کو مشترکہ اعلان میں والدین بننے کی تصدیق کی، پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ایک جیسی ہی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 15 جنوری کو ہوئی اور دونوں نے ’سروگیسی‘ یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کو جنم دیا۔
پریانکا چوپڑا بھی شادی سے قبل ہی اس بات کا اظہار کر چکی تھیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ڈھیر سارے بچے ہوں، دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ہالی وڈ و بالی وڈ شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے بچے کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔