"اداکارہ اشنا شاہ کو شادی بھی سوشل میڈیا سے دور نہ کر سکی”

پیا گھر سدھارنے کے بعد میڈیا کو سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے والی ادکارہ اشنا شاہ نے صرف ایک ہفتے بعد ہی سوشل میڈیا میں دوبارہ انٹری کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے کائونٹ کو دوبارہ سے فعال کر لیا ہے۔اس سے قبل اشنا شاہ نے یکم مارچ کو ذہنی صحت بہتر بنانے اور نئی شادی ہونے پر زیادہ سے زیادہ وقت دُلہے کے ساتھ گزارنے کیلئے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا تھا۔
تاہم اشنا شاہ انسٹا گرام کے بغیر 10 دن بھی نہ رہ پائیں اور ساتویں دن انہوں نے اپنا اکاؤنٹ بحال کر کے دوبارہ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں، اُشنا شاہ اور حمزہ امین گزشتہ ماہ 27 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور ان کی شادی کی تصاویر 28 فروری کو وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اداکارہ کو ان کے نیم عریاں عروسی لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ان کا جسم نمایاں دکھائی دے رہا تھا، اشنا شاہ نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا لہنگا پہنا تھا جبکہ ان کے شوہر نے روایتی سفید رنگ کے کرتے کو ترجیح دی تھی۔
شادی کے موقع پر اُشنا شاہ کو نیم عریاں عروسی لہنگے میں دلہے کے ہمراہ بھارتی گانوں پر رقص کرتے بھی دیکھا گیا، جس وجہ سے لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی، لوگوں کی تنقید کے بعد اگرچہ اشنا شاہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ایک میگزین کے فوٹو گرافر نے ان کی اجازت کے بغیر وائرل کیں۔
اداکارہ نے ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے والے فوٹو گرافر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے تنازع سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو معطل کر دیا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے اکاؤنٹ کو غیر فعال کیے جانے کے بعد ان پر تنقید کا معاملہ رک گیا تھا، تاہم اداکارہ نے اب ایک ہفتے بعد اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ فعال کرتے ہوئے اس پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں، شوبز شخصیات نے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
