اداکارہ ارمینا خان کا پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان

اپنی شادی کے تین برس بعد معروف برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان بالآخر ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں اور انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پر خود بریک کی ہے۔ خیال رہے کہ ارمینہ خان نے چند پاکستانی فلموں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم وہ مستقل طور پر برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اگرچہ وہ کافی عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور پاکستان میں کھڑے ہونے والے سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے 25 دسمبر کو اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں مداحوں کو بیٹی کی پیدائش سے متعلق آگاہ کیا۔ اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے نوزائیدہ بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔تصویر میں بیٹی کا چہرہ واضح طور پر دکھائی نہیں دیتا۔
ارمینا خان نے اپنے ہاں پہلی بچی کی پیدائش پر خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟اداکارہ کی طرح ان کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بیٹی کے نام کا مطلب بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام ’آہمیلی آئلہ رضا خان‘ جو کہ مختلف زبانوں کا امتزاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے پہلے نام ’آہمیلی‘ کا مطلب محنتی ہے جب کہ ’آئلہ‘ کا نام خدا کے لیے وقف ہونا ہے۔
دونوں کی پوسٹس پر ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں والدین بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق گزشتہ ماہ نومبر میں کی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک ماں بن جائیں گی۔ اداکارہ نے دو سال قبل 2020 میں ویلن ٹائنزڈے پر دیرینہ دوست فیصل خان سے لندن میں خاموشی سے شادی کی تھی۔انہوں نے فیصل خان سے 2017 میں منگنی کی تھی اور دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں۔
ارمینہ خان نے چند پاکستانی فلموں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم وہ مستقل طور پر برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔اگرچہ وہ کافی عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور پاکستان میں ہونے والے متعدد سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔
