اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنے پرستار پر کیوں برس پڑیں؟

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ چنائی میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداح پر ایسی برسیں کہ سب دیکھتے رہ گئے، پرستار نے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کرنے کی غلطی کی تو اداکارہ کا پارہ ہائی ہوگیا۔انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حال ہی میں چنئی میں ایک تقریب کے دوران ایک پرستار نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ ’آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ کیا کسی تمِل بندے کے لیے کوئی موقع ہے؟اس ذاتی سوال پر اداکارہ نے سپاٹ چہرے کے ساتھ جواب دیا کہ ’میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے۔ خیال رہے رواں سال جون میں تمنا بھاٹیہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ اداکار وجے ورما سے بہت قریب ہیں اور دونوں ساتھ وقت بھی گزار رہے ہیں۔دونوں اداکار نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’لسٹ سٹوریز 2‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔ایک اور فین نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ کیا انہیں زندگی گزارنے کے لیے کوئی اچھا ساتھی مل گیا ہے؟ اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں۔رواں سال جون میں ایک انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیہ سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ ’شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور یہ کوئی پارٹی نہیں ہے۔ مزید کہا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب شادی کر رہے ہیں تو وہ بھی کرلیں۔اداکارہ کے مطابق شادی دو انسانوں کا ایک دوسرے سے ساتھ نبھانے کا نام ہے، جس میں ذمہ داری، احساس، محبت کے جذبات شامل ہوتے ہیں، اس کو ایک پارٹی یا ثقافتی روایت کی طرح نہیں نبھایا جا سکتا ہے، اس لیے شادی کو میں انتہائی اہم قدم قرار دیتی ہوں جس کے لیے سوچ سمجھ کر کام لینا چاہئے۔

Back to top button