’’اداکارہ ریا چکرورتی کی لمبے عرصے بعد ٹی وی پر واپسی‘‘

آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ ریا چکرورتی نے ٹی وی کے معروف شو ایم ٹی وی روڈیز میں واپسی کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریا چکرورتی مشہور ٹی وی ریئلٹی سیریز کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں، پیپسی ایم ٹی وی ’وَس اَپ‘ جیسے شو اور ’میرے ڈیڈ کی ماروتی‘ نامی فلم میں کام کرنے والی اداکارہ پرنس نارُولا اور گوتم گولاٹی کے ساتھ ایم ٹی وی روڈیز شو میں گینگ لیڈر کا کردار ادا کریں گی، ایم ٹی وی روڈیز کی میزبانی بالی وُڈ اداکار سونو سود کریں گے۔
ریا چکرورتی حالیہ دنوں میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایم ٹی وی روڈیز کے لیے موجود تھیں، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’دہلی میں ایم ٹی وی روڈیز کے لیے امیدواروں کا جوش قابل دید تھا۔ مجھے جو لڑکیوں لڑکوں سے پیار ملا اس پر مجھے بہت خوشی ہے۔ ٹی وی پر واپس آ کر بہت خوشی ملی ہے۔‘
ریا چکرورتی انجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ تھیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا چکرورتی نے ایک لمبے عرصے تک میڈٰیا، سنیما اور ٹی وی سے دوری اختیار کی تھی،30 سالہ اداکارہ کو سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے الزام میں ملوث کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی زندگی بالکل ہی الٹ گئی تھی۔
اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک انہیں کئی لوگوں نے ’جادو گرنی‘ تک کہا جس کے بعد انہیں کام سے بریک لینا پڑی، ایم ٹی وی روڈیز شو انڈیا کا مشہور ریئلٹی ’ڈیرنگ‘ شو ہے جس میں شامل کھلاڑیوں سے خطرناک ٹاسک کروائے جاتے ہیں اور پھر آخر میں ایک کھلاڑی شو کا فاتح قرار پاتا ہے۔
خیال رہے 14 جون 2020 کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مُردہ پائے گئے تھے، اُن کی خود کشی سے چند روز پہلے ان کی منیجر دیشا سائلان نے 14 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی، کیونکہ دیشا سائلان کی موجودگی کیس سے جڑے کافی رازوں سے پردہ اٹھا سکتی تھی اسی لیے اس کو سشانت سنگھ کی موت سے قبل ٹھکانے لگایا گیا۔
بھارتی تحقیقاتی اداروں نے اس کیس میں کسی بھی قسم کے قتل، یا سازش کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے موت کو خودکشی قرار دیا ہے لیکن کیس سے جڑے کچھ اہم ذرائع نے قتل سے متعلق حقائق سامنے لانے کی کوشش کی تھی۔

Back to top button