اداکارہ عفت عمرسیلا ب میں سیاسی سرگرمیوں پرعمران خان پربرس پڑیں

ملک بھرمیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان کے جلسے کرنے پر اداکارہ عفت عمر پھٹ پڑیں۔

پاکستان کے چاروں صوبے موسلا دھار بارشوں اورسیلاب کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے ہر انسانیت سسک رہی ہے اور 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر بیٹھیں ہیں۔

نامسادحالات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، عمران خان نے گزشتہ روز جہلم میں جلسہ کیا تو اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین ہی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ عفت عمر نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جو وائرل ہوگیا، اداکارہ نے لکھا کہ مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا۔

Back to top button