حکومت سے IMFمعاہدے کی تمام شرائط سامنے لانے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے حکومت سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ہونے والے معاہدے کی تمام شرائط لانے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے۔

انکا کہناتھا ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہوگی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔

سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی ، مریم نواز کل جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگی

فواد چوہدری نے کہا موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پرآنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل کرنے سے انکار کردیاتھا۔

Back to top button