اداکارہ عینا آصف لڑکوں کی بجائے کیرئیر بنانے کیلئے کوشاں

اداکارہ عینا آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز ہے، ابھی سے لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کریں گی تو کیرئیر کون بنائے گا۔عینا آصف نے حال ہی میں یاسر نواز، داانش نواز اور ندا یاسر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں، بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، وہ گھر میں آئینے کے سامنے مختلف ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگ بولا کرتی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کچھی میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ والدہ کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے، ان کے ددیال کا پورا خاندان امریکا میں مقیم ہے، تاہم ننیال کے لوگ ان کے گھر آتے رہتے ہیں اور انہیں والد کی مادری زبان میمنی نہیں آتی، کیوںکہ ان کے ساتھ میمنی میں بات کرنے والا کوئی بھی قریبی شخص موجود نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اداکاری میں آنے کے بعد ان کی بڑی بہن کا رشتہ آیا جب کہ لوگ ان سے ان کے گھر کا ایڈریس مانگتے رہتے ہیں، عینا آصف نے بتایا کہ چوںکہ ان کی عمر 15 برس ہے اور وہ ابھی نویں جماعت کی طالبہ ہیں، اس لیے ان کے مالی معاملات ان کی بڑی بہن سنبھالتی ہیں، سارے پیسے ان کے نام آتے ہیں اور انہیں صرف خرچے کے پیسے ملتے ہیں۔ان کے مطابق گزشتہ برس انہوں نے بڑی مشکل سے بہن سے آئی فون 14 پرو میکس کے پیسے لیے، وہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچیں گی اور ان کی خواہش ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر سائیکالوجسٹ بنیں، کیوں کہ اداکاری پوری عمر روزگار نہیں دے سکتی۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وہ بہت کم عمر ہیں، ابھی ان کی عمر 15 برس ہے، وہ کم سے کم 18 سال کی عمر کے بعد شادی سے متعلق سوچنا شروع کریں گی، اگر ابھی سے ہی وہ لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کریں گی تو ان کا کیریئر کون بنائے گا، ابھی تو ایسا وقت آنے میں بہت ٹائم پڑا ہے۔

Back to top button