جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری

 کراچی کی  بینکنگ کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیا۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ جن ملزمان کو نوٹسز ملے تھے وہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس موصول نہیں ہوئے تھے۔عدالت نے فاروق نائیک کے دلائل سننے کےبعد آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کو 19 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

Back to top button