ایم کیو ایم،نون لیگ کا کراچی کی 3نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ

ایم کیو ایم اور نون لیگ نے کراچی کی 3نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے کی گئی۔مسلم لیگ ن ملیر کے حلقے این اے 229اور230پراپنے امیدوارکھڑے کرے گی۔ملیرکے حلقے این اے 231کی قومی اور صوبائی نشست پرایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے۔مسلم لیگ ن ضلع جنوبی کے حلقے این اے 239پراپنا امیدوارکھڑا کرے گی۔میرپورخاص،نوابشاہ،سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پربھی مسلم لیگ ن کے امیدوار حصہ لیں گے۔میرپورخاص ،نوابشاہ اور سکھر کی صوبائی نشستوں پر ایم کیوایم امیدوار حصہ لیں گے۔میرپورخاص،نوابشاہ،سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پربھی مسلم لیگ ن کے امیدوار حصہ لیں گے

این اے 242پرمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفی کمال ہیں۔این اے 242پردونوں جماعتوں کی قیادت آئندہ 48گھنٹوں میں فیصلہ کریں گی

Back to top button