شاہ رخ، سلمان کی رواں برس کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور بالی ووڈ بھائی جان سلمان کی رواں برس کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی، دونوں اداکار دیوالی کے سالانہ تہوار پر مداحوں کو نئی فلم کا تحفہ دیتے ہیں لیکن رواں برس دونوں بڑے پردے پر دکھائی نہیں دیں گے۔گزشتہ سال 2023 میں سلمان خان نے عید پر فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ جبکہ دیوالی پر فلم ‘ٹائیگر 3′ ریلیز کی تھی جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو یوم جمہوریہ بھارت کے دن فلم ‘پٹھان’ جبکہ کرسمس پر فلم ‘ڈنکی’ کا تحفہ دیا تھا اور اُن کی فلم ‘جوان’ ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔سلمان خان اور شاہ رخ خان کے دُنیا بھر میں موجود مداح بے صبری سے ان تہواروں کا انتظار کرتے ہیں لیکن 2024 دونوں سٹارز کے مداحوں کے لیے بُری خبر لیکر آیا ہے کیونکہ رواں سال ان دونوں خانز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خانز نے ابھی تک اپنی نئی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، سلمان خان جلد ہی وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دی بُل’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جبکہ شاہ رخ خان کے مطابق رواں سال مارچ یا اپریل میں اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی لیکن ابھی تک اداکار نے فلم کا عنوان نہیں بتایا اور نہ ہی فلم کی دیگر تفصیلات دی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال شاہ رخ خان اور سلمان خان تہواروں کے موقع پر اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے جس کی وجہ سے رواں سال اُن کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوسکے گی تاہم، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی غیر موجودگی میں، اکشے کمار، اجے دیوگن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنی فلمیں تہواروں کے دوران ریلیز کریں گے۔

Back to top button