گلوکار حسن رحیم ایکس پر وائرل کیوں ہوگئے؟

معروف گلوکار و موسیقار محسن رحیم ’’ایکس‘‘ پلیٹ فارم پر اپنے غمزدہ پیغامات کی وجہ سے وائرل ہوگئے، گلوکار نے اپنی سابقہ محبوبائوں کی شادیوں کا ذکر کیا تو صارفین نے پر مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔حسن رحیم نے نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں اپنا گانا ’’ہنگامہ‘‘ ریلیز کیا، وہیں انہوں نے اپنی محبت اور سابق محبوباؤں کے حوالے سے کی گئی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اظہار دل بھی کر دیا۔گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شعر لکھا کہ یا تو محبت حرام کر دو، یا خودکشی حلال کر دو، اس ٹوئٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خودکشی کو رومانوی کرنے کا الزام لگایا۔ اسی طرح انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی تمام سابق محبوباؤں کی شادی ہو چکی، اب ان کی باری ہے، گلوکار کی اس ٹوئٹ پر صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کیے اور بعض لڑکیوں نے انہیں التجا کی کہ وہ انہیں اپنی محبوبا بنالیں تاکہ ان کی بھی شادی ہو جائے۔کچھ صارفین نے ان سے سوال کیا کہ انہیں کیا ہوگیا ہے، وہ اتنی غمزدہ ٹوئٹس کیوں کر رہے ہیں؟ بعض مداحوں نے ان سے پوچھا کہ انہیں کس نے دھوکا اور غم دیا؟ واضح رہے کہ بطور ایم بی بی ایس ڈاکٹر گریجویٹ کرنے والے حسن نے تین سال قبل اپنے گانے ’ایسے کیسے‘ سے خود کو منوایا اور یوں ان کی منفرد گلوکاری کو دنیا میں پہچان ملی۔2022 میں کوک سٹوڈیو کے لیے ان کے گانے ’پیچھے ہٹ‘ نے یوٹیوب پر کروڑوں ویوز بٹورے اور یہ امریکی ٹی وی شو مس مارول کا بھی حصہ بنا۔ سپاٹیفائی پر وہ سب سے زیادہ سٹریم کیے جانے والے نوجوان پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک ہیں، حسن رحیم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جس کی وجہ سے اُن کے گانوں میں گلگت کا رنگ بھی نظر آتا ہے مگر حسن کے مطابق وہ صرف گلگت ہی نہیں بلکہ پاکستان کی دیگر زبانوں کو ملا کر گانا لکھتے ہیں۔
