بھارتی ادکارہ نیہا شرما نے بالی ووڈ کا پول کھول دیا؟

اداکارہ نیہا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ 2010 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’’کروک‘‘ سے ڈیبیو کیا لیکن محنت کے باوجود وہ مقام حاصل نہیں کرپائی جو مجھے ملنا چاہئے تھا جس کی ایک وجہ بالی ووڈ میں من پسند شخصیات، اثرو رسوخ بھی ہے۔تیلگو فلم ‘چروتھا’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کا کالا سچ بتایا ہے، اداکارہ کے مطابق 2010 میں عمران ہاشمی کی فلم کروک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی، اداکارہ کو انڈسٹری میں 13 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا لیکن اب تک نہ کے برابر کام ملا ہو۔چھتیس سالہ اداکارہ نے ساؤتھ سے بالی ووڈ تک کئی فلموں میں کام کیا پھر بھی انہیں وہ مقبولیت اور اسٹارڈم نہیں مل پایا، جس کی وہ حقدار ہیں! اس بولڈ اور گلیمرس اداکارہ نے نیوز 18 شوشا کو دیئے گئے انٹرویو میں فلم نہ ملنے کی اپنی جدوجہد کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کئی بار ایسا ہوا کہ انہیں سلیکٹ کرنے کے بعد ہٹا دیا گیا۔اس اداکارہ کا نام نیہا شرما ہے، گزشتہ ماہ انہوں نے اپنی 36ویں سالگرہ منائی تھی، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس بہت ساری فلمیں ہیں۔ بعض اوقات آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کب کاسٹ کیا جا رہا ہے، اگر 5 فلموں کیلئے سلیکشن چل رہا ہے اور آپ ان پانچوں کے لئے آڈیشن دے سکتے ہیں، لیکن کبھی کبھی آپ کو سبھی فلمیں نہیں بلکہ صرف ایک ہی مل پاتی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ میرے پاس سینکڑوں اچھی اسکرپٹس آتی ہیں، ان کے آپشنز کم ہوگئے ہیں اور انہیں صرف ان محدود سکرپٹس میں سے انتخاب کرنا پڑتا ہے۔نیہا شرما نے کہا کہ کبھی مجھے فلم میں کام کرنے کا شوق ہوتا ہے اور کبھی وہ نہیں چاہتے کہ میں اس میں رہوں لہٰذا ہر چیز کو صحیح طریقے سے کرنے کے بہت کم اختیارات ہیں، نیہا شرما نے انکشاف کیا کہ انہیں آخری مرتبہ ایک ایسی بااثر اداکارہ سے ری پلیس کر دیا گیا تھا، جس کے سوشل میڈیا پر کافی سارے فالوورز تھے اور اس سے انہیں جھٹکا لگا تھا۔اداکارہ کے مطابق ایک سین کیلئے ٹیسٹنگ پر تھی، میں نے 4-5 بار نظر ثانی کیا، مجھے پوری ٹیم کا ساتھ ملا، میں اس کردار میں فٹ تھی اور سب کچھ ٹھیک تھا اور پھر اچانک مجھے فون آیا کہ آپ اس کا حصہ نہیں ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے، جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ انہوں نے لاکھوں فالوورز والی ایک انفلوئنسر اداکارہ کو سائن کر لیا ہے، اس واقعے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں کسی کو فلم یا شو میں کاسٹ کرنا سوشل میڈیا کی نہیں بلکہ اس کی صلاحیتوں یا اداکاری کی بنیاد پر ہوگا۔
