اداکارہ ماہا علی، میزبان احمد بٹ پر برہم کیوں ہوگئیں؟

اداکارہ ماہا علی کاظمی نے میزبان احمد علی بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احمد علی بٹ کی جانب سے گلوکار علی نور کو معصوم قرار دیا جانا باعث شرم ہے۔گلوکار علی نور چند ہفتے قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے خود پر ماہا علی کاظمی سمیت خاتون صحافی کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔علی نور نے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ ان کیخلاف جنسی ہراسانی کا ڈراما رچانے والی دونوں خواتین غیر معروف تھیں اور ان کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں تھی، ان کے مطابق اگرچہ ان کے اہل خانہ اور ان کی زندگی پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑا لیکن دونوں واقعات کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہ دیا اور اب ان کا کسی بھی ٹی وی چینل، میوزک ہاؤس اور کسی سے بھی کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے وہ دنیا ہی چھوڑ دی۔بعد ازاں اپریل 2023 میں گلوکارہ ماہا کاظمی نے بھی علی نور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، علی نور نے دونوں خواتین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے اس وقت معافی بھی مانگی تھی جبکہ ماہا کاظمی کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں علی نور کی باتوں سے اتفاق کیا تھا، جس پر اب ماہا علی کاظمی نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنے کرنے والے شخص کو معصوم قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ماہا علی کاظمی نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ احمد علی بٹ کون ہوتے ہیں کسی ہراسانی کے الزامات کے سامنے کرنے والے شخص کو معصوم قرار دینے والے؟ انہوں نے لکھا کہ احمد علی بٹ نے محتسب اعلیٰ سندھ سے پہلے ہی جنسی ہراسانی کا فیصلہ سناتے ہوئے علی نور کو معصوم قرار دیا جوکہ باعث شرم ہے۔ لکھا کہ احمد علی بٹ نے روایتی مردوں والا کام کیا اور اپنے ساتھ مرد کو بچایا اور اس کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کی۔ساتھ ہی گلوکارہ نے احمد علی بٹ کے ساتھ جون 2013 میں انسٹاگرام پر کی گئی اپنی گفتگو کے سکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جس میں میزبان اور ان کے درمیان مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی تھی، اسکرین شاٹ میں احمد علی بٹ کی گفتگو میں بعض نامناسب الفاظ کو پڑھا جا سکتا ہے۔ماہا علی کاظمی نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ اپنی ذاتی گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر نہیں کرتیں لیکن چوںکہ گفتگو کے سکرین شاٹ ان کے بیان کو مضبوط کر رہے تھے، اس لیے انہوں نے شیئر کیے۔گلوکارہ نے لکھا کہ احمد علی بٹ جوکہ خود بھی اپنے الفاظ میں سے واضح ہو رہے ہیں کہ وہ کس طرح کے شخص ہیں، کیسے کسی دوسرے شخص کو باکردار ہونے کا سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں؟

Back to top button