میزبان نادیہ خان، اداکار دانیال ظفر کی معترف کیوں ہیں؟

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے گلوکار دانیال ظفر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے دیکھتے ہی لڑکے سے پیار ہو جائے، نادیہ حسین نے حال ہی میں روبینہ اشرف سمیت دیگر سینئر اداکاراوٗں کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں ڈراموں، ان کی کہانیوں اور اداکاروں کی پرفارمنس پر بات کی، نادیہ خان نے دانیال ظفر کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھا اداکار قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ وہ ہیرو ہیں لیکن وہ دکھنے میں ہیرو نہیں لگتے، ان کی اداکاری کا انداز نیچرل لاہوری ہے، انہوں نے اسٹینڈ اپ گرل نامی ڈرامے میں دانیال ظفر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھل کر اعتراف کیا کہ انہیں ان کی اداکاری بہت اچھی لگی، اداکار کے مطابق دانیال ظفر کی جانب سے ڈائیلاگ بولنے کا انداز اور باڈی لینگویج بلکل درست ہوتی ہے اور اس کی شخصیت ایسی ہے کہ اسے دیکھتے ہی اس لڑکے سے پیار ہو جائے، اُن کا کہنا تھا کہ دانیال ظفر کا تعلق بھی لاہور سے ہے اور وہ اسی انداز میں ڈرامے میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بہت اچھے لگتے ہیں، ان کی سادگی اور شخصیت دیکھنے لائق ہے۔نادیہ خان کی جانب سے دانیال ظفر کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بھی ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ اداکار سٹینڈ اپ گرل ڈرامے میں نیچرل اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ نادیہ خان کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایک بار جب وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں تھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ڈاکٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر انہیں ایک سیریس آپریشن کرنے کیلئے ہسپتال میں داخل کر دیا، جب وہ شام کے وقت ہسپتال داخل ہوئیں اور انہیں ایک نیم بے ہوشی کا انجکشن تک لگایا گیا، تب ان کے پاس شو کی ٹیم کا فون آیا اور انہیں بتایا گیا کہ شو کی ریکارڈنگ کرنی ہے۔نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے بستر سے اٹھ کر مارننگ شو ریکارڈ کروانے گئی تھیں، کیوں کہ اس وقت چھٹی کا تصور ہی نہیں ہوتا تھا۔
