ارینج میرج کرنے والے شوبز ستارے

شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے بارے میں یہی گمان کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ جب شادی کرتے ہیں تو پسند کی ہی کرتے ہیں اور ان کے یہاں ارینج میرج کا رواج نہیں لیکن شوبز ستارے بھی عام لوگوں کی طرح ہوتے ہیں آج کے دور میں بھی کچھ شوبز ستارے ایسے ہیں جنہوں نے پسند کی شادی کے بجائے ارینج میرج کرنے کو ترجیح دی۔
اداکار فیروز خان اپنی ماں اور بہنوں کے کافی لاڈلے ہیں۔ ان کی محبت کو دیکھ کر لگتا تھا کہ فیروز جس سے کہیں گے ان کی شادی ہوجائے گی لیکن یہ سب تو ایک خام خیالی تھی۔ بہنوں سے چھوٹے فیروز کےلئے تو گھر والوں نے بڑے ہی خواب سجائے تھے۔ بھلے دنیا کی لڑکیاں ان پر فدا ہوجاتیں لیکن بھابھی ڈھونڈنے کا کام بہنوں نے ہی اپنے ذمہ لیا۔ کچھ لوگوں کو لگتا تھا کہ فیروز سجل علی کو جیون ساتھی بنائیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا پھر دعا ملک کی نظر پڑی علیزے پر اور یوں یہ فیصلہ ہوگیا کہ اب تو علیزے ہی اس گھر کی دلہن بنے گی اور فیروز نے اس شادی ک لئے فوراً ہاں بھی کردی۔
معروف مارننگ شو میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کی دونوں شادیاں مکمل طور پر ارینج میرج ہی تھیں۔ پہلی شادی کے وقت شائستہ کی عمر کافی کم تھی اور وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی تھیں۔ اس رشتے کےلئے وہ راضی نہیں تھیں لیکن گھر والوں کا اصرار تھا کہ کہ پڑھا لکھا ہے، ماں ڈاکٹر ہے اور اچھا کھاتا پیتا گھرانہ ہے تو کیا اعتراض ہے۔ مڈل کلاس گھرانوں میں عموماً یہ عام رواج ہے اور یوں شائستہ کی شادی ہوئی۔ لیکن جب دوسری بار ان کا رشتہ طے ہوا تو وہ ان کے والد اور چچا نے خود ہی طے کیا۔
اداکارہ ریما خان نے اپنی بہنوں کی شادیاں کرلیں اور انہیں تعلیم دلوائی لیکن جب ان کی باری آئی تو والدین نے سر توڑ کوششیں جاری رکھیں۔ ریما ابھی اور کام کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد کی یہی فکر تھی کہ بیٹی اب اپنے گھر کی ہوجائے۔ ڈاکٹر طارق سے رشتے سے پہلے ریما اور ان کی سرسری ملاقات بہن کی شادی پر ہوئی جو گھر والوں نے ملوانے کی نیت سے رکھی۔ پھر گھر والوں کا ہی فیصلہ تھا کہ یہ شادی ہو اور یوں ہوگئی۔
