اسمارٹ فون کا جیلی کور گزرتے وقت کے ساتھ پیلا کیوں پڑ جاتا ہے؟

ہم سب اپنے اسمارٹ فون کی حفاظت کےلیے اس پر کور چڑھا کر رکھتے ہیں تاکہ یہ گرے تو ٹوٹنے سے بچ سکے۔
اسمارٹ فون پر اکثر لوگ ٹرانسپیرنٹ جیلی کور چڑھا کر رکھتے ہیں اور یہ بات ہم سب نے ضرور نوٹ کی ہوگی کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ جیلی کور پیلا پڑ جاتا ہے۔ عام طور پر اسمارٹ فون کے ٹرانسپیرنٹ جیلی کور سلیکون سے بنتے ہیں جو کہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ لچکدار بھی ہوتا ہے۔ بد قسمتی سے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ پولیمرز پیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جب پولیمرز پر کسی بھی طرح کا کیمیکل، روشنی یا حرارت پڑتی ہے تو یہ ٹرانسپیرنٹ سے پیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
