اسپورٹس اینکر زینب عباس ماں اور عندلیب عباس نانی بن گئیں


معروف اسپورٹس اینکر اور صحافی زینب عباس بالآخر شادی کے دو سال بعد ماں بن گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاستدان عندلیب عباس نانی بن گئی ہیں۔ نومبر 2019 میں شادی کرنے والی اسپورٹس اینکر عندلیب عباس نے 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر اہنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کی کہ انکے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ زینب عباس نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل 7 دسمبر کو ہوئی تھی اور انہوں نے اسکا نام ’تیمور حمزہ کاردار‘ رکھا ہے۔
اسپورٹس اینکر نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ماں بننے کو اپنا اب تک کا سب سے اچھا کام بھی قرار دیا۔ تاہم زینب عباس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟ تاہم بیٹے کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اب دونوں ماں اور بچہ خیریت سے اور صحت مند ہیں۔ اسپورٹس اینکر کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کے بعد کئی اسپورٹس و شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے نوزائیدہ بچے کے لیے دعائیں بھی کیں۔
زینب عباس نے رواں ماہ ستمبر میں بے بی بمپ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
خیال رہے کہ زینب عباس نے نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے شادی کی تھی۔ عندلیب عباس فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر عباس اور تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔ زینب عباس کے شوہر حمزہ کاردار سابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔ زینب عباس اگرچہ اسپورٹس اینکر ہیں لیکن وہ زیادہ تر کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایونٹس بھی فرائض نبھاتی آئی ہیں۔
زینب عباس نے دنیا ٹی وی سے اسپورٹس رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد بھارتی اسپورٹس چینلز پر بھی رپورٹنگ اور میزبانی کرتی دکھائی دیں۔ تاہم زینب نے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے کے بعد بھی اسپورٹس کی دنیا سے اپنی وابستگی برقرار رکھیں گی۔

Back to top button