افغانستان:مسجد میں دھماکے سے 3 نمازی شہید

افغان صوبے ننگرہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 نمازی شہید ہوگئے جبکہ امام مسجد سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ننگرہار کے ضلع سپین گھر کی ایک مسجد اُس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی جاری تھی۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مقامی طالبان کمانڈر نے مسجد میں دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

ابھی تک کسی دہشتگرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جمعہ کے روز مسجد میں یہ چوتھا دھماکہ ہے تاہم اس بار سنی مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button