الیکشن کمیشن نے غیر فعال ہونے کے باوجود بلاول بھٹو کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضادات پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے غیر فعال ہونے باوجود بلاول بھٹو کو از خود نوٹس جاری کیا تھا، تاہم جس میں اثاثوں کی تفصیلات میں فرق ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا تھا۔
ای سی پی عہدیدارکے مطابق اب اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا بینچ سماعت کرے گا جس میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور رکن خیبر پختونخوا جسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں۔ ای سی پی کے فیصلے نے متعدد افراد کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ کیا غیر فعال الیکشن کمیشن ایسا کرسکتا ہے۔2 رکنی بینچ کےلیے قانون میں ترمیم کی گئی تھی لیکن وہ چیف الیکشن کمشنر اپنے محدود مینڈیٹ کے ساتھ تشکیل دے سکتے ہیں۔
الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 6 (3) کے مطابق کمشنر اس قانون کے تحت دائر کردہ درخواست، پٹیشنز یا اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ کرنے کےلیے کمیشن کے 3 یا زائد اراکین پر مشتمل بینچ تشکیل دے گا۔
تاہم گزشتہ برس مارچ میں کی گئی ترمیم کے تحت لفظ ’3‘ کو 2 اراکین سے تبدیل کردیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ حد بندی عمل کے دوران اس پابندی کے باعث کمیشن کو مشکلات کا سامنا تھا اس لیے اس ضمن میں سمری بھیجی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button