آئی فون 14 پرو میں تکنیکی خرابیاں سامنے آنے لگیں

بین الاقوامی موبائل کمپنی ایپل کی جانب سے متعارف کروائے گئے آئی فون 14 پرو میں لانچنگ کے فوری بعد کئی تکنیکی خرابیاں سامنے آ گئی ہیں، صارفین کی اکثریت موبائیل فون کے کیمرہ سسٹم کی خرابی بارے شکایات کر رہی ہے۔ موبائل صارفین نے شکایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا اسنیپ چیٹ کے استعمال کے دوران موبائل سے میکینکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین اچانک رُک جاتی ہے، اسکے علاوہ فون کمیرہ کے آٹو فوکس سسٹم میں بھی مسائل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور ریڈٹ استعمال کرنے کے دوران ’’لائک‘‘ کے بٹن سے متعلق بھی کئی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں، متعدد صارفین نے ان مسائل کی ویڈیو بھی شئیر کی، ایک صارف نے شکایت کی کہ ‘سنیپ چیٹ’ استعمال کرتے وقت موبائل فون سے آوازیں آرہی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہوئے انہیں کیمرے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ایپل کمپنی کے ترجمان انگاڈجٹ کا کہنا تھا کہ نئے فون سے متعلقہ مسائل بارے ہم بخوبی آگاہ ہیں لیکن ہم اس مسئلے کو اگلے ہفتے جلد حل کرلیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فون کے ہارڈ ویئر کی بجائے سافٹ ویئر کا مسئلہ ہے۔ ایپل فون سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ نے اس بات کی نشان دہی کی ہے کہ صارفین کو یہ مسائل تب درپیش ہوتے ہیں جب وہ ایپل فون کی ایپ استعمال کرنے کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی ایپ یا تھرڈ پارٹی ایپ استعمال کرتے ہیں، سنیپ چیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صارفین کی شکایات حل کرنے کے لیے ایپل کے ساتھ براہ راست کام کررہے ہیں، اور جلد مسئلوں کا حل نکال لیں گے۔
