آسٹریلیا کو ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ جب تک کینگروز کو آسٹریلیا میں شکست نہیں دے دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئندہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں منعقد ہونے جا رہا ہے، اس میں زبردست کارکردگی دکھائیں گے۔
رمیز راجہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکول کرکٹ سسٹم کے ساتھ مشترکہ طریقہ کار کا آغاز کریں گے اور اس میں 11 سال سے 16 سال تک کی عمر کے 100 بچوں کو شامل کرتے ہوئے انہیں تقریباً30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بچوں کو مکمل طور پر تربیت دیتے ہوئے انہیں قومی سطح پر میچز کھلائیں گے اور ان کے لیے دنیا کے بہترین کوچز کو تعینات کیا جائیگا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کا شوق رکھنے والے بچوں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ بھی قائم کیا گیا جس کا اعلان آئندہ 15 روز کے دوران کیا جائے گا۔کلب کرکٹ کے لیے سب سے پہلے پیچز ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پیچز جب تک ٹھیک نہیں ہوں گی آپ کا کرکٹ ترقی نہیں کر پائے گا۔

Back to top button