ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو امریکا جوابی کارروائی کرے گا : جے ڈی وینس

 

 

 

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو اسے امریکی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم نے واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایران بحری جہازوں پر حملے بند کردے تو ہم اپنی ناکہ بندی ختم کردیں گے لیکن اگر وہ جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو ہم بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے پاس دو راستے ہیں،یا تو وہ اس معاہدے کی پاسداری کرتےہوئے بحری راستہ کھلا رکھے اور جہازوں پر حملے بند کردے، یا پھر اسے گزشتہ رات کی طرح مسلسل امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہےگا جب تک ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھول نہیں دیتا اور جہازوں پر حملے بند نہیں کردیتا۔

جنگ یا امن معاہدہ ٹرمپ آخر چاہتا کیا ہے؟

ان کاکہنا تھاکہ بنیادی معاہدہ یہ تھاکہ اگر ایران جہازوں پر فائرنگ کرےگا تو امریکا بھرپور جوابی کارروائی کرےگا۔

Back to top button