ایپل کی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف کرانے کی تیاریاں

اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون متعارف نہیں کرایا۔اب اس حوالےسے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں ایپل کی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس 2026 یا 2027 میں متعارف کرائی جاسکتی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون ہوگا یا آئی پیڈ منی کی جگہ اسے پیش کیا جائے گا۔

Back to top button