پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہاہے۔ ملک بھر میں ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
